رو لیتے تھے ہنس لیتے تھے بس میں نہ تھا جب اپنا جی

رو لیتے تھے ہنس لیتے تھے بس میں نہ تھا جب اپنا جی

تم نے ہمیں دیوانہ کہا ہے ایسی تو کوئی بات نہ تھی

اب یہ تمہارا کام کہ جانو ہم پروانے تھے یا دیپ

دن بیتا تو جلتے جلتے، جلتے جلتے رات کٹی

گلشن گلشن محفل محفل ایک ہی قصہ ایک ہی بات

ظالم دنیا جابر دنیا جانے یہ کب بدلے گی

لپکے کتنے ہاتھ نہ جانے ان کے سجیلے دامن پر

کل تک تھے ہم چاک گریباں ان سے پوچھے آج کوئی

ہم ہیں مشعل والے پہلے ہم سے دو دو ہاتھ کرو

پھر بکھرا لینا اندھیارا نگر نگر بستی بستی!

تم ہو آگ تو ہم پانی ہیں تم ہو دھوپ تو ہم چھاؤں

اپنا تمہارا ساتھ ہی کیا ہم پر جا تم راجہ جی

گلی گلی میں خون کے دھبے ڈگر ڈگر پہ راکھ کے ڈھیر

جشن منانے والے یارو ایک نظر اس جانب بھی

(1296) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ro Lete The Hans Lete The Bas Mein Na Tha Jab Apna Ji In Urdu By Famous Poet Zuhoor Nazar. Ro Lete The Hans Lete The Bas Mein Na Tha Jab Apna Ji is written by Zuhoor Nazar. Enjoy reading Ro Lete The Hans Lete The Bas Mein Na Tha Jab Apna Ji Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zuhoor Nazar. Free Dowlonad Ro Lete The Hans Lete The Bas Mein Na Tha Jab Apna Ji by Zuhoor Nazar in PDF.