منکوحہ

ابھی وہ اٹھے گی

سونے والوں پہ اک اچٹتی نگاہ ڈالے گی

بکھرے بالوں کو کس کے جوڑے میں باندھ لے گی

لباس کی سلوٹوں کو جھٹکے گی

جانے پہچانے آسنوں سے بدن کو بیدار کر کے

گھر کے دراز قد آئنہ میں

اپنا سراپا دیکھے گی

مسکرائے گی

بالکنی سے صبح دیکھے گی

سر دوپٹے سے ڈھک کے

پھر وہ اذاں سنے گی

نہائے گی پاک صاف ہو کے

نماز کی کیفیت میں ڈوبے گی

دیر تک اپنے رب کی حمد و ثنا کرے گی

کچن میں جائے گی

میز پر ناشتہ لگائے گی

تھوڑا تھوڑا سا سب کے حصے کا پیار بانٹے گی

سب کو رخصت کرے گی

رشتوں کے پھول دے کر

مری ہتھیلی پہ جاتے جاتے

الاؤ رکھ دے گی گھر کی جلتی ضرورتوں کے

کسیلی کڑوی رفاقتوں کے

(1063) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mankuha In Urdu By Famous Poet Zubair Rizvi. Mankuha is written by Zubair Rizvi. Enjoy reading Mankuha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zubair Rizvi. Free Dowlonad Mankuha by Zubair Rizvi in PDF.