Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_ec3f16259acf63ba04d5f926bca089f7, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ابو الہول - ضیا جالندھری کی شاعری - Darsaal

ابو الہول

جہان ریگ کے خواب گراں سے آج تو جاگ

ہزاروں قافلے آتے رہے گزرتے رہے

کوئی جگا نہ سکا تجھ کو تجھ سے کون کہے

وہ زیست موت ہے جس میں کوئی لگن ہو نہ لاگ

تڑپ اٹھے ترے ہونٹوں پہ کاش اب کوئی راگ

جو تیرے دیدۂ سنگیں سے درد بن کے بہے

یہ تیری تیرہ شبی بجلیوں کے ناز سہے

یوں ہی سلگتی رہے تیرے دل میں زیست کی آگ

مگر نہیں، تو اگر میرا راز داں ہوتا

ترے لبوں پہ دہک اٹھتی کوئی پیار کی بات

تو آج دہر کے سینے پہ تو کہاں ہوتا

ترے سکوں کو کبھی چھو سکا نہ وقت کا ہات

خود اپنی آگ ہی میں جل بجھی ہے میری حیات

وگرنہ تیری طرح میں بھی جاوداں ہوتا

(1242) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Abul-haul In Urdu By Famous Poet Zia Jalandhari. Abul-haul is written by Zia Jalandhari. Enjoy reading Abul-haul Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zia Jalandhari. Free Dowlonad Abul-haul by Zia Jalandhari in PDF.