Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_8fd83a79eb925069bdbc71334ebb9e76, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
منجمد ہونٹوں پہ ہے یخ کی طرح حرف جنوں - ضیا جالندھری کی شاعری - Darsaal

منجمد ہونٹوں پہ ہے یخ کی طرح حرف جنوں

منجمد ہونٹوں پہ ہے یخ کی طرح حرف جنوں

سر کسی سیل زدہ شاخ کے مانند نگوں

کہاں سرما نفس الفاظ کہاں سوز دروں

لالۂ دشت زمستاں ہے میں جو بات کہوں

میں کہاں پہنچا کہ ہر بت جسے پوجا اب تک

ہے شکستہ سر خاک اور میں شکستہ تو ہوں

رحم کر خواب تمنا پہ نگاہ نگراں

ٹوٹ کر چاروں طرف بکھرے پڑے ہیں افسوں

خشت کوبی میں کسے فرصت خواب خوباں

زندہ رہنے کے تقاضوں نے کیا زیست کا خوں

کتنے اقدار کے ایوان زمیں بوس ہوئے

آگہی راکھ کا اک ڈھیر ہوئی جاتی ہے کیوں

کتنے ارمان زمستاں زدہ شاخوں کی طرح

ہاتھ پھیلائے ہوئے تکتے ہیں سوئے گردوں

شب عجب سوختہ سامان مسافر آئے

جسم آغشتہ بہ خوں چہرے ملول و محزوں

بولے اے اجنبی اے سادہ تمنا ہمیں دیکھ

ہم بھی رکھتے تھے کبھی آرزوئیں گونا گوں

اور پھر ہم پہ کھلا وقت کی رفتار کا راز

اب کوئی رنگ کوئی روپ نہیں وجہ سکوں

بجھ گئیں آرزوئیں شام کے بادل کی طرح

گلشن‌ و شہر ہوئے برف کی تہہ میں مدفوں

جا بہ جا حوصلے تاراج ہوئے دل ٹوٹے

پے بہ پے ہم نے سہے سرد ہوا کے شب خوں

زندگی محض شکستوں کا اک انبار گراں

اب ان آنکھوں میں نہیں کوئی طلسم‌ فیکوں

ہم تو اے اجنبی مہمان ہیں کوئی دم کے

دم بہ دم موج فنا کہتی ہے میں ہوں میں ہوں

صبح دم سوختہ سامان مسافر بھی گئے

پھر وہی ہم وہی تنہائی وہی حال زبوں

(1420) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Munjamid HonTon Pe Hai YaKH Ki Tarah Harf-e-junun In Urdu By Famous Poet Zia Jalandhari. Munjamid HonTon Pe Hai YaKH Ki Tarah Harf-e-junun is written by Zia Jalandhari. Enjoy reading Munjamid HonTon Pe Hai YaKH Ki Tarah Harf-e-junun Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zia Jalandhari. Free Dowlonad Munjamid HonTon Pe Hai YaKH Ki Tarah Harf-e-junun by Zia Jalandhari in PDF.