Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f10fa4c324d992087d09034135afdc5f, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
یہ ایک محبت ہے - ذیشان ساحل کی شاعری - Darsaal

یہ ایک محبت ہے

شاید یہ ایک

طویل خط کا خلاصہ ہے

جو تم تک نہیں پہنچ سکے گا

ایک نا مکمل کہانی کا اقتباس

جسے تم نہیں سن سکو گے

شاید یہ تمہارے لیے لکھی جانے والی تقریر کا ابتدائی حصہ ہے

یا اس گیت کے بول

جو صرف المیہ موقعوں پر گایا جاتا ہے

یا وہ پیغام جسے ساری دنیا میں

بار بار دہرایا جاتا ہے

یہ آنسو ہے جو مرنے والوں کی

جیب سے بر آمد ہوتا ہے

یہ ایک تیر ہے

جو زندہ رہنے والوں کے دل میں ہمیشہ پیوست رہتا ہے

ایک تلوار جس سے آنکھیں نکالی جا سکتی ہیں

اور ایک پستول جو صرف

کنپٹی پر رکھ کے چلائی جاتی ہے

یہ ایک ستارہ ہے جو بارش کے بعد نمودار ہوتا ہے

ایک بادل جو کبھی نمودار نہیں ہوتا

اور ایک محبت جو ستاروں اور بادلوں میں

چھپنے کی کوشش کرتی رہتی ہے

(1393) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ye Ek Mohabbat Hai In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. Ye Ek Mohabbat Hai is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading Ye Ek Mohabbat Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad Ye Ek Mohabbat Hai by Zeeshan Sahil in PDF.