Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_e226c855359875414bcede6dc3b6c00f, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
نظم - ذیشان ساحل کی شاعری - Darsaal

نظم

شاعری

ایک معجزہ ہے

جو زخموں کو

پھولوں میں تبدیل کر دیتی ہے

شاید میں نے غلط کہا

کیونکہ یہ پھول

کوئی واضح شکل اختیار نہیں کر پاتے

ان کا کوئی رنگ نہیں ہوتا

ان سے کوئی خوشبو نہیں نکلتی

ان کو نظموں کی کتاب میں نہیں رکھا جا سکتا

محبوبہ کو نہیں دیا جا سکتا

دوستوں کو نہیں بھیجا جا سکتا

ٹاؤن ہال میں ان کی نمائش نہیں کی جا سکتی

کوئی بینک ہر روز

ان کی قیمت خرید یا قیمت فروخت جاری نہیں کرتا

ہر قسم کے جذبے سے عاری یہ پھول

انسانی تاریخ میں کوئی نمایاں مقام

حاصل نہیں کر پائیں گے

کوئی انہیں خوابوں میں نہیں دیکھے گا

یہ کسی سڑک کے کنارے نہیں کھلیں گے

انہیں کوئی کشتی میں بھر کے نہیں لے جائے گا

بغیر کسی موسم کے پھوٹنے والے یہ پھول

شاعری کا معجزہ ہیں

آگ مٹی ہوا اور پانی کی شاید انہیں ضرورت ہی نہیں پڑتی

یہ انسان کی آواز کے ساتھ نشو و نما پاتے ہیں

انسان کی خاموشی میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

انسانی لمس سے جلا پانے والے یہ شاہکار

انسان کی طرح فنا نہیں کیے جا سکتے

ہتھیاروں کی مدد سے متأثر نہیں کیے جا سکتے

شاعری ایک معجزہ ہے

جو زخموں کو پھولوں میں

یا کسی بھی چیز کو کسی چیز میں بدل سکتا ہے

زندہ رکھ سکتا ہے

(1247) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nazm In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. Nazm is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad Nazm by Zeeshan Sahil in PDF.