گھومتے ہوئے گلوب پر
گھومتے ہوئے گلوب پر
ہم اپنے پاؤں جمانے کی کوشش کرتے ہیں
اور گر پڑتے ہیں دنیا کے کسی اور حصے میں
اور پھر وہیں سے اپنی کوشش دوبارہ شروع کر دیتے ہیں
اور پھر کہیں اور سے، اور پھر
ہم ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں
جس میں دشمن کو جیتنے کے لیے لڑنے کی بھی ضرورت نہیں
ہمیں معلوم ہے اپنی شکست کے بارے میں
اور ہمیں معلوم ہے گھومتے ہوئے گلوب پر
بھورے پہاڑ، ہرے جنگل اور نیلا پانی موجود ہے
گلوب کے ساتھ گھومتے ہوئے
میں جب تم تک پہنچتا ہوں
تم دوسری طرف چلی جاتی ہو
جب ہماری طرف دن ہوتا ہے
تمہارے حصے میں رات آ جاتی ہے
اور جب تمہارے حصے میں دن ہوتا ہے
تو رات ہمارا مقدر ہوتی ہے
گھومتے ہوئے گلوب پر
میں اس حصے تک پہنچنا چاہتا ہوں
جو گلوب کے ساتھ نہیں گھومتا
اور جہاں سے ہم گلوب کو گھومتا ہوا
دیکھ سکتے ہیں
(1152) ووٹ وصول ہوئے
Ghumte Hue Glob Par In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. Ghumte Hue Glob Par is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading Ghumte Hue Glob Par Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad Ghumte Hue Glob Par by Zeeshan Sahil in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends