Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_6310f548e1e7095d9f7121f6c7d87ad9, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
چڑیاں - ذیشان ساحل کی شاعری - Darsaal

چڑیاں

یہ جھوٹ ہے

کہ کراچی میں

بارش کے بعد نکلنے والی

گھاس کی کونپلیں

گہری سبز اور نرم نہیں ہوتیں

یا یہ کہ درخت

بادلوں کی مدد کے بغیر

سایہ فراہم نہیں کرتے

یہ بھی جھوٹ ہے

کہ یہاں خرگوشوں کی آنکھیں

اندھیرے میں نہیں چمکتیں

اور گلہریاں

بادام اور آخروٹ کے چھلکوں سے

نہیں کھلتیں

یا یہ کہ ہتھیلی پر رکھنے سے

بیر بہوٹیاں زرد پڑ جاتی ہیں

سانپ اپنے حصے کا دودھ

کاغذی اژدھوں کے لیے چھوڑ جاتے ہیں

ہمارے علاوہ

کراچی میں چڑیاں بھی رہتی ہیں

جو گولیوں کی آواز اور دھماکوں کے باوجود

درختوں پر سے اڑتی ہیں دیواروں پر بیٹھتی ہیں

کہیں نہ کہیں جمع ہو کر

بلا ناغہ دعائیں مانگتی ہیں

یا ہماری طرف رات بھر

اپنے اپنے ٹھکانے میں چھپی رہتی ہیں

اور صبح ہونے تک

باہر نہیں نکلتیں

(966) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

ChiDiyan In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. ChiDiyan is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading ChiDiyan Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad ChiDiyan by Zeeshan Sahil in PDF.