ترانہ

کر دیں گے ہم اس پر اپنا تن من دھن قربان

سب سے اچھا سب سے نیارا پیارا ہندوستان

ہندو ہوں یا مسلم ہوں یا سکھ ہوں یا عیسائی

گورے ہوں یا کالے ہیں آپس میں بھائی بھائی

مل جل کر دانا رہتے ہیں لڑتے ہیں نادان

سب سے اچھا سب سے نیارا پیارا ہندوستان

امرت سے بھی بڑھ کر ہے گنگا جمنا کا پانی

جو بھی اس پانی کو پی لے بولے میٹھی بانی

صحرا جنگل پربت جھومیں چھیڑو ایسی تان

سب سے اچھا سب سے نیارا پیارا ہندوستان

دل کعبہ ہے دل مندر ہے پھر دل کیوں ہم توڑیں

ہر دل میں گھر کر جائیں آپس میں ناتا جوڑیں

کہتی ہے یہ گیتا سب سے کہتا ہے قرآن

سب سے اچھا سب سے نیارا پیارا ہندوستان

آسامی ہوں بنگالی ہوں یا ہوں راجستھانی

گاندھیؔ نہروؔ کے وارث ہیں بچے ہندوستانی

جوہر اپنے دکھلائیں گے ماریں گے میدان

سب سے اچھا سب سے نیارا پیارا ہندوستان

(1367) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tarana In Urdu By Famous Poet Zafar Kamali. Tarana is written by Zafar Kamali. Enjoy reading Tarana Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zafar Kamali. Free Dowlonad Tarana by Zafar Kamali in PDF.