کتابیں

سمجھتا ہے اسے سارا زمانہ

کتابیں علم و حکمت کا خزانہ

دلوں کا نور ہیں اچھی کتابیں

چراغ طور ہیں اچھی کتابیں

ہماری مونس و غم خوار ہیں یہ

جہاد علم کی للکار ہیں یہ

کتابیں کیا ہیں روحانی خدا ہیں

سکوں دل کا دواؤں کی دوا ہیں

ہماری کیوں نہ ہو منزل کتابیں

رسولوں پر ہوئیں نازل کتابیں

کتابوں سے ہے جس کی آشنائی

بڑی دولت جہاں میں اس نے پائی

کتابیں کامیابی کا ہیں زینہ

رکھیں آباد یہ دل کا مدینہ

کتابوں کی رفاقت بھی عجب ہے

تعلق توڑنا ان سے غضب ہے

صداقت کا یہی رستہ دکھائیں

بروں کو بھی یہی اچھا بنائیں

سکھاتی ہیں یہ جینے کا طریقہ

بتاتی ہیں ہمیں کیا ہے سلیقہ

کسی نے منہ کتابوں سے جو پھیرا

یقیناً اس کو ذلت نے ہے گھیرا

کتابوں سے اگر خالی مکاں ہے

وہ ہے بھوتوں کا مسکن گھر کہاں ہے

کتابوں سے حلاوت گفتگو میں

شرافت کا اثر باقی لہو میں

کتابوں سے جہاں میں نام زندہ

ہماری صبح زندہ شام زندہ

کتابوں سے سدا رشتہ بڑھاؤ

اسی میں زندگی اپنی لگاؤ

(1331) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kitaben In Urdu By Famous Poet Zafar Kamali. Kitaben is written by Zafar Kamali. Enjoy reading Kitaben Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zafar Kamali. Free Dowlonad Kitaben by Zafar Kamali in PDF.