Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d2eed83d1848aa675ad859b21066919f, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بظاہر صحت اچھی ہے جو بیماری زیادہ ہے - ظفر اقبال کی شاعری - Darsaal

بظاہر صحت اچھی ہے جو بیماری زیادہ ہے

بظاہر صحت اچھی ہے جو بیماری زیادہ ہے

اسی خاطر بڑھاپے میں ہوس کاری زیادہ ہے

چلے گا کس طرح سے کاروبار شوق اس صورت

رسد کچھ بھی نہیں ہے اور طلب گاری زیادہ ہے

محبت کام ہے جس طرح کا بس دیکھتے جاؤ

رکا رہتا بھی ہے اکثر مگر جاری زیادہ ہے

ہمیں خود بھی یقیں آتا نہیں اس کا جو یہ ہم پر

گراں باری کی نسبت سے سبکساری زیادہ ہے

سراغ اس کا کہیں اندر تو کچھ ملتا نہیں بے شک

یہ حالت وہ ہے جو ہم پر ابھی طاری زیادہ ہے

اٹھا سکتے نہیں جب چوم کر ہی چھوڑنا اچھا

محبت کا یہ پتھر اس دفعہ بھاری زیادہ ہے

حفاظت ہی ہمارا مسئلہ تھا روز اول سے

سو اپنے ارد گرد اب چار دیواری زیادہ ہے

عمارت یہ مکمل ہونے والی ہی نہیں لگتی

کہ اس تعمیر میں کچھ رنگ مسماری زیادہ ہے

ضروری ہو تو کر دیں گے ظفرؔ تردید بھی جاری

بیان عشق اپنا اب کے اخباری زیادہ ہے

(1343) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ba-zahir Sehat Achchhi Hai Jo Bimari Ziyaada Hai In Urdu By Famous Poet Zafar Iqbal. Ba-zahir Sehat Achchhi Hai Jo Bimari Ziyaada Hai is written by Zafar Iqbal. Enjoy reading Ba-zahir Sehat Achchhi Hai Jo Bimari Ziyaada Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zafar Iqbal. Free Dowlonad Ba-zahir Sehat Achchhi Hai Jo Bimari Ziyaada Hai by Zafar Iqbal in PDF.