Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_c3b1419f4af5bd4fb72c4ffd151152d2, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
شانتی - یوسف راحت کی شاعری - Darsaal

شانتی

تمہارے آنگن میں روشنی ہو

ہمارے گھر میں بھی زندگی ہو

تمہارے بچے بھی مسکرائیں

ہمارے بچے بھی رو نہ پائیں

تمہیں بھی لب کھولنے کا حق ہو

ہمیں بھی کچھ بولنے کا حق ہو

تمہاری جنتا بھی پر سکوں ہو

ہمیں بھی اک امن کا جنوں ہو

تمہیں بھی چاہت کی جستجو ہو

ہمیں بھی انسانیت کی خو ہو

چلو اک ایسی فضا کی خاطر

ہم ایک ہو کر علم اٹھائیں

چلو کہ نفرت کی سب فصیلیں

کھڑی ہیں کب سے انہیں گرائیں

ترانے امن اور آشتی کے

ہم اپنے اپنے سروں میں گائیں

چلو کہ ظلمت کی آندھیوں میں

محبتوں کے دیئے جلائیں

نظام زر کی برائیوں کو

جبر کی سب خدائیوں کو

تم اپنی دھرتی پہ روند ڈالو

ہم اپنے ماحول سے ہٹائیں

پھر ایک ایسا نظام ہوگا

ستم کا قصہ تمام ہوگا

نہ کوئی جگ میں رہے گا حاکم

نہ کوئی جگ میں غلام ہوگا

چلو کہ مل کر علم اٹھائیں

محبتوں کے دیئے جلائیں

(1120) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Shanti In Urdu By Famous Poet Yusuf Rahat. Shanti is written by Yusuf Rahat. Enjoy reading Shanti Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Yusuf Rahat. Free Dowlonad Shanti by Yusuf Rahat in PDF.