Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_04e264d9b5c7241911c497c53ea49040, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اے صنم سب ہیں ترے ہاتھوں سے نالاں آج کل - وزیر علی صبا لکھنؤی کی شاعری - Darsaal

اے صنم سب ہیں ترے ہاتھوں سے نالاں آج کل

اے صنم سب ہیں ترے ہاتھوں سے نالاں آج کل

صورت ناقوس ہیں گبر و مسلماں آج کل

باغ میں کہتے ہیں وہ لالے کا تختہ دیکھ کر

گل کھلاتی ہے عجب خاک شہیداں آج کل

حرف مطلب اپنے دیوانے کا بھی سن جا ذرا

ہو تجھے چھٹی جو اے طفل‌ دبستاں آج کل

موسم جوش جنوں ہے جامۂ گل کی طرح

خودبخود ہوتے ہیں ٹکڑے جیب و داماں آج کل

پیشتر خط سے مزا تھا حسن کا اے نونہال

ہو گیا داغی ترا سیب زنخداں آج کل

یاد کرتے ہیں کسی کے مصحف رخسار کو

طاق نسیاں پر رکھا ہے ہم نے قرآں آج کل

زلفیں چھوڑی ہیں جو اس صیاد گل رخسار نے

دام میں پھنستے ہیں مرغان‌ گلستاں آج کل

ہائے وہ خوش قد پئے گلگشت اب آتا نہیں

نخل ماتم ہے ہر اک سرو گلستاں آج کل

ضعف کے ہاتھوں ہوئے فصل جنوں میں تنگ ہم

ہو گیا پھانسی ہمیں اپنا گریباں آج کل

ان دنوں میں زور ہوتا ہے ہمیں جوش جنوں

بھاگتا ہے چھوڑ کر مجنوں بیاباں آج کل

جو حسیں ہے گرد ہے اس بادشاہ حسن کی

رہتا ہے پریوں کی جھومر میں سلیماں آج کل

اینڈتے ہیں کج ادائی کرتے ہیں عشاق سے

بل کی لیتے ہیں بہت گیسوئے جاناں آج کل

گلشن عالم مری نظروں میں باغ سبز ہے

دیکھتا ہوں سبزۂ‌ گور غریباں آج کل

سامنا ہر روز کا ہے اس بت سفاک سے

اے صباؔ اللہ ہے اپنا نگہباں آج کل

(1236) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ai Sanam Sab Hain Tere Hathon Se Nalan Aaj-kal In Urdu By Famous Poet Wazir Ali Saba Lakhnavi. Ai Sanam Sab Hain Tere Hathon Se Nalan Aaj-kal is written by Wazir Ali Saba Lakhnavi. Enjoy reading Ai Sanam Sab Hain Tere Hathon Se Nalan Aaj-kal Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wazir Ali Saba Lakhnavi. Free Dowlonad Ai Sanam Sab Hain Tere Hathon Se Nalan Aaj-kal by Wazir Ali Saba Lakhnavi in PDF.