Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_82ef79a672d9c8e196bc069bc926ac81, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
آئی اے گلعذار کیا کہنا - وزیر علی صبا لکھنؤی کی شاعری - Darsaal

آئی اے گلعذار کیا کہنا

آئی اے گلعذار کیا کہنا

خوب آئی بہار کیا کہنا

مہندی مل کر ہے چوٹ مرجاں پر

ہاتھ لالہ نگار کیا کہنا

مجھ سے عاشق کے اور یوں نفریں

واہ شاباش یار کیا کہنا

برق بھی درکنار رہ جائے

ہاں دل بے قرار کیا کہنا

لاکھ بار امتحان عشق کیا

نہ کہا ایک بار کیا کہنا

بحث گریہ میں ابر بول گیا

دیدۂ اشک بار کیا کہنا

میں تو روتا ہوں آپ ہنستے ہیں

یہی ہوتا ہے یار کیا کہنا

سختیٔ عشق جھیل لے اے دل

واہ رے بردبار کیا کہنا

مر گئے ہم مگر نہ رحم آیا

وہی تیور ہیں یار کیا کہنا

خار خار غم دل پر درد

چیخ کر اے ہزار کیا کہنا

کہہ تو للکار لیں رقیبوں کو

بات رکھ لی نگار کیا کہنا

جوش الفت میں اور ضبط اے دل

جبر پر اختیار کیا کہنا

یوں تو جو گل ہے خوب ہے لیکن

تیرا اے گلعذار کیا کہنا

اے صباؔ دعویٔ انا الحق ہے

خوب سوچے ہو یار کیا کہنا

(953) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Aai Ai Gul-ezar Kya Kahna In Urdu By Famous Poet Wazir Ali Saba Lakhnavi. Aai Ai Gul-ezar Kya Kahna is written by Wazir Ali Saba Lakhnavi. Enjoy reading Aai Ai Gul-ezar Kya Kahna Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wazir Ali Saba Lakhnavi. Free Dowlonad Aai Ai Gul-ezar Kya Kahna by Wazir Ali Saba Lakhnavi in PDF.