Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_e996611c80548a0555ea259718ef3b9d, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
الف لیلہ - وامق جونپوری کی شاعری - Darsaal

الف لیلہ

تھک گئی رات مسکنے لگا غازہ کا فسوں

سرد پڑنے لگیں گردن میں حمائل بانہیں

فرش بستر پہ بکھرنے لگے افشاں کے چراغ

مضمحل سی نظر آنے لگیں عشرت گاہیں

زندگی کتنے ہی ویرانوں میں دم توڑ چکی

اب بھی ملتی ہیں مگر غم کی فسردہ راہیں

جس طرح طاق میں جل بجھتی ہیں شمعوں کی قطار

ظلمت شب میں جگاتی ہوئی کاشانوں کو

بن کے رہ جاتی ہے تا صبح پتنگوں کا مزار

خون کے حرفوں میں تحریر ہے دیواروں پر

ان گھسٹتے ہوئے اجسام کے انباروں میں

درد کے رخ کو پلٹ دینے کا مقدور نہیں

فکر گھبرائی ہوئی پھرتی ہے بازاروں میں

عمر اک سیل عفونت ہے بدر رو کی مثال

زیست اک چہ بچہ سڑتا ہوا گدلا پانی

جس سے سیراب ہوا کرتے ہیں خنزیر و شغال

وقت کی جلتی ہوئی راکھ سے جھلسے ہوئے پاؤں

کی گھنی چھاؤں میں بیٹھے ہوئے دل

کرب ماضی کے گراں بوجھ سے ڈوبی نبضیں

لاکھ چاہیں پہ ابھرنے کا گماں لا حاصل

ایک موہوم سی حسرت میں جئے جاتے ہیں

نام ہی نام مسرت کا لیے جاتے ہیں

اپنی بے خواب تمنا کا فسانہ ہے یہی

کل کی شب اور نئی اور نئی شب ہوگی

زندگی ہوگی نئی اور کہانی بھی نئی

صبر اے دوست کہ ظلمت کی گھڑی بیت گئی

تھک گئی رات مسلنے لگا غازہ کا فسوں

سرد پڑنے لگیں گردن میں حمائل بانہیں

(766) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wamiq Jaunpuri. is written by Wamiq Jaunpuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wamiq Jaunpuri. Free Dowlonad  by Wamiq Jaunpuri in PDF.