Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_20ca81dafe7f47899a93788a052388d7, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
جب تن نہ رہا میرا ہوں واصل جانانہ - ولی عزلت کی شاعری - Darsaal

جب تن نہ رہا میرا ہوں واصل جانانہ

جب تن نہ رہا میرا ہوں واصل جانانہ

دیوار کے گرنے سے ہم سایا ہو ہم خانہ

آئینے میں دیکھ آ کر منہ اپنا اے جانانہ

تا قدر مری جانے کاش اپنا ہو دیوانہ

اس زلف میں کئی دن سے بیتابیٔ دل گم ہے

زنجیر جھنکتی نئیں کیا مر چکا دیوانہ

بجلی مرے نالے کی جوں چمکے تو موند آنکھیں

اے آشنا آگے تو اتنا نہ تھا بیگانہ

دل شرم محبت سے تر ہے تو نہ پھیر آنکھیں

کیوں کر پسے چکی میں بھیگا ہوا ہے دانہ

عزلتؔ گیا آنکھوں سے اس واسطے جی اس کا

ہے شمع کی چشم تر تربت پروانہ

(474) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wali Uzlat. is written by Wali Uzlat. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wali Uzlat. Free Dowlonad  by Wali Uzlat in PDF.