Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f4f4ec349ea6415da48db9c4f6af050a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اے ناصح چشم تر سے مت کر آنسو پاک رہنے دے - ولی عزلت کی شاعری - Darsaal

اے ناصح چشم تر سے مت کر آنسو پاک رہنے دے

اے ناصح چشم تر سے مت کر آنسو پاک رہنے دے

ارے بے درد رونے میں مجھے بے باک رہنے دے

برس مت ابر مٹ جاگا بگھولا خاک مجنوں کا

خدا کے واسطے دشت جنوں کی ناک رہنے دے

دل زخمی ہے شائق بوئے گل اور شور بلبل کا

رفو گر فصل گل میں یہ گریباں چاک رہنے دے

یہ طاقت نذر ہے اے ناتوانی پر بہاروں میں

مرے ہاتھوں کو چاک جیب پر چالاک رہنے دے

نصیحت مجھ کو ترک عشق کی کچھ فرض نہیں تجھ پر

نہ چھوڑ اے شیخ سنت منہ میں نت مسواک رہنے دے

اڑا مت اے نسیم باغ جنت کیا کروں تجھ کو

مرے سر پر ذرا پی کی گلی کی خاک رہنے دے

اگر جوں شمع دید شعلہ رویاں چاہئے عزلتؔ

نظارا تا نہ جل جا چشم کو نمناک رہنے دے

(566) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wali Uzlat. is written by Wali Uzlat. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wali Uzlat. Free Dowlonad  by Wali Uzlat in PDF.