سنگ طفلاں فدائے سر نہ ہوا

سنگ طفلاں فدائے سر نہ ہوا

آج اس کوچے میں گزر نہ ہوا

ہم بھی تھے جوہر گراں مایہ

پر کوئی صاحب نظر نہ ہوا

امن عالم میں کیوں نہیں یا رب

اس کے قابل مگر بشر نہ ہوا

بے کسی پردہ دار درد ہوئی

خیر گزری کہ اپنا گھر نہ ہوا

قدردانی کی کیفیت معلوم

عیب کیا ہے اگر ہنر نہ ہوا

سر جھکائے جو آتے ہو وحشتؔ

مگر اس بزم میں گزر نہ ہوا

(560) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wahshat Raza Ali Kalkatvi. is written by Wahshat Raza Ali Kalkatvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wahshat Raza Ali Kalkatvi. Free Dowlonad  by Wahshat Raza Ali Kalkatvi in PDF.