Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f747a8e16812516baea620776b7d8ea4, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
رخصت نطق زبانوں کو ریا کیا دے گی - وحید اختر کی شاعری - Darsaal

رخصت نطق زبانوں کو ریا کیا دے گی

رخصت نطق زبانوں کو ریا کیا دے گی

درس حق گوئی کا یہ بنت خطا کیا دے گی

سجدہ کرتی ہے لئیموں کے دروں پر دنیا

بے نیازوں کو یہ بے شرم بھلا کیا دے گی

یہی ہوگا کہ نہ آئے گی کبھی گھر میرے

مجھ کو دنیائے دنی اور سزا کیا دے گی

سال ہا سال کے طوفاں میں بھی دل بجھ نہ سکا

زک اسے سرکشی موج ہوا کیا دے گی

کوئی موسم ہو مہکتے ہیں یہاں زخم کے پھول

میرے دامن کو تہی دست صبا کیا دے گی

دل تو کچھ کہتا ہے پر شرم سے اٹھتے نہیں ہاتھ

دیکھنا ہے کہ یہ بے دست دعا کیا دے گی

خواہش مرگ ہے کچھ پانے کی موہوم امید

زندگی دے نہ سکی کچھ تو قضا کیا دے گی

خواب دیکھے ہیں تو بیدار رہو عمر تمام

چشم خوابیدہ کو تعبیر صلا کیا دے گی

اسی زندان میں اب کاٹ دو عمر اپنی وحیدؔ

میں نہ کہتا تھا تمہیں قید وفا کیا دے گی

(614) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Waheed Akhtar. is written by Waheed Akhtar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Waheed Akhtar. Free Dowlonad  by Waheed Akhtar in PDF.