Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_9ef970d91f5f8e008ef925f5269b6610, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
آگ اپنے ہی دامن کی ذرا پہلے بجھا لو - وحید اختر کی شاعری - Darsaal

آگ اپنے ہی دامن کی ذرا پہلے بجھا لو

آگ اپنے ہی دامن کی ذرا پہلے بجھا لو

فرصت ہو تو پھر ہم کو بھی جلنے سے بچا لو

اے قسمت فردا کے خوش آیند خیالو

راتیں نہ سہی دن ہی مرے آ کے اجالو

پتھر کے صنم بھی کبھی کچھ بول سکے ہیں

اے بت شکن اذہان کے خاموش سوالو

تم میں تو مرا آہوئے خوش گام نہیں ہے

اے وادیٔ تخیل کے گم گشتہ غزالو

مٹتی ہوئی تصویر میں کیا رنگ بھرو گے

مٹنا تھا جنہیں مٹ گئے تم خود کو سنبھالو

اک درد کی دولت تمہیں ہم سونپ چلے ہیں

اب اس کو لٹا دو کہ حیات اپنی بنا لو

باد سحری پھول کھلا آئی چمن میں

کچھ تم بھی لہو اپنے شہیدوں کا اچھالو

ان راہوں میں وہ نقش کف پا تو نہیں ہے

کیوں پھوٹ کے روئے ہو یہاں پاؤں کے چھالو

چہرے پہ تھکن بالوں میں گرد آنکھوں میں سرخی

لمبا ہے سفر پاؤں کے کانٹے تو نکالو

پھر ساعت دیدار وحیدؔ آئے نہ آئے

تصویر بنا کر انہیں آنکھوں میں چھپا لو

(588) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Waheed Akhtar. is written by Waheed Akhtar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Waheed Akhtar. Free Dowlonad  by Waheed Akhtar in PDF.