Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_e08ceab098972144438eadb62524fc3c, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
البم - وحید احمد کی شاعری - Darsaal

البم

ہری مسجد کی ہلکی دھوپ میں

تازہ وضو سے گیلے پاؤں

اور ٹپکتی آستینوں کی چمک میں لوگ تھے

جو صف بہ صف

اپنا جنازہ پڑھ رہے تھے

صدر دروازے سے

اک بارود میں ڈوبا ہوا

جنت کا سٹہ باز اور حوروں کا سوداگر

اچانک سہو کا سجدہ ادا کرنے کو آیا!

اور ہری مسجد نے اپنا رنگ بدلا

قرمزی دہلیز پر جتنے بھی جوتے تھے

وہ تازہ خون پر پہلے تو تیرے

اور پھر

جمتے لہو پر جم گئے

میں بچپن میں

کئی ملکوں کے سکے اور ٹکٹیں جمع کرتا تھا

بیاض ذہن کے تاریک پنوں پر

میں اب جسموں کے ٹکڑے جمع کرتا ہوں

مری البم کے صفحوں کی تہوں سے خوں نکلتا ہے

مری آنکھوں سے رستا ہے

(675) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Waheed Ahmad. is written by Waheed Ahmad. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Waheed Ahmad. Free Dowlonad  by Waheed Ahmad in PDF.