Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_178c19ce5816bba57c1968232f1a0984, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
وہ آئی شام غم وقف بلا ہونے کا وقت آیا - تلوک چند محروم کی شاعری - Darsaal

وہ آئی شام غم وقف بلا ہونے کا وقت آیا

وہ آئی شام غم وقف بلا ہونے کا وقت آیا

تڑپنے لوٹنے کا دم فنا ہونے کا وقت آیا

انہیں اپنی جفاؤں پر پشیمانی ہوئی آخر

شریک ماتم‌ اہل وفا ہونے کا وقت آیا

اداسی ہر سحر کہتی ہے مجھ سے بزم انجم کی

اٹھ اے غم دیدہ اٹھ محو بکا ہونے کا وقت آیا

ترا ملنا کسے ملتا ہے ممنون مقدر ہوں

مگر افسوس ملتے ہی جدا ہونے کا وقت آیا

بہار آئی ہر اک ذرے سے پھوٹی حسن کی دنیا

فریب ماسوا کے حق نما ہونے کا وقت آیا

قیامت خیز ہے حسن چمن اے بلبل نالاں

ترے نالوں سے پھر محشر بپا ہونے کا وقت آیا

مری ٹوٹی ہوئی کشتی تھپیڑے موج طوفاں کے

خدائے پاک تیرے ناخدا ہونے کا وقت آیا

جوانی جا چکی محرومؔ ذوق آرزو کیسا

تمہارے بے نیاز مدعا ہونے کا وقت آیا

(558) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Tilok Chand Mahroom. is written by Tilok Chand Mahroom. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Tilok Chand Mahroom. Free Dowlonad  by Tilok Chand Mahroom in PDF.