Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_2c4b34c973ca65102ec7817525e0d56a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
خار چنتے ہوئے - تنویر انجم کی شاعری - Darsaal

خار چنتے ہوئے

میں نے اپنی زندگی

خواب دیکھنے لڑنے اور خار چننے میں ضائع کی

مجھے افسوس ہے

خواب مجھے خوش کرتے رہے

اور محبت کے لمحوں کو ملتوی کرتے رہے

بہت معمولی باتوں کے لیے

مجھے ذلیل کیا گیا

اور میرے تخیل نے

مجھے ان لوگوں سے طویل جنگوں میں ضائع کیا

جنہیں چند لفظوں سے شکست کی جا سکتی تھی

میری عبادت گاہ کو کسی گھر سے آگ نہیں ملی

مجھے آتش دان کو روشن رکھنے کا طریقہ جاننے کے لیے

اپنے دل کو جلانا پڑا

اور اتنی دور تک جانا پڑا

کہ عبادت گاہ کو واپس آنا بے معنی ٹھہرا

کسی نے مجھے کوئی طریقہ نہیں بتایا

میری بد قسمتی سے پہلے

کوئی اس راہ پر نہیں آیا

جہاں آزاد ہوائیں میرے لیے کانٹے اگاتی رہیں

اور میری ضد تمہارے لیے راستے آسان کرتی رہی

مجھے افسوس ہے

میری زخمی انگلیاں جب تک تمہارے لیے

پھولوں کا ہار بنا پائیں گی

پھول مرجھا چکے ہوں گے

اور تم بہت سے تحائف لے کر

اپنی کامیاب محبت کا جشن منانے جا چکے ہو گے

(656) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Tanveer Anjum. is written by Tanveer Anjum. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Tanveer Anjum. Free Dowlonad  by Tanveer Anjum in PDF.