بس ایک شے مرے اندر تمام ہوتی ہوئی

بس ایک شے مرے اندر تمام ہوتی ہوئی

مری حکایت جاں سست گام ہوتی ہوئی

میں رات اپنے بدن کی صدا سے لڑتا ہوا

اور اس کی خامشی محو کلام ہوتی ہوئی

یہ حرص شب ہے یا کوئی ہوائے ہستی ہے

جو روز روز ہے یوں بے لگام ہوتی ہوئی

بدی بڑی ہی ادا سے جہان ہستی میں

خراب ہوتے ہوئے نیک نام ہوتی ہوئی

عجیب رنگ بدلتی ہوئی مری دنیا

بہ زیر شام سفر نیل گام ہوتی ہوئی

(554) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Taleef Haidar. is written by Taleef Haidar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Taleef Haidar. Free Dowlonad  by Taleef Haidar in PDF.