Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_04946673e48262700546e4948480d3e0, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اس روز تم کہاں تھے - تبسم کاشمیری کی شاعری - Darsaal

اس روز تم کہاں تھے

جس روز دھوپ نکلی

اور لوگ اپنے اپنے

ٹھنڈے گھروں سے باہر

ہاتھوں میں ڈالے

سورج کی سمت نکلے

اس روز تم کہاں تھے

جس روز دھوپ نکلی

اور پھول بھی کھلے تھے

تھے سبز باغ روشن

اشجار خوش ہوئے تھے

پتوں کی سبز خوشبو

جب سب گھروں میں آئی

اس روز تم کہاں تھے

جس روز آسماں پر

منظر چمک رہے تھے

سورج کی سیڑھیوں پر

اڑتے تھے ڈھیروں پنچھی

اور صاف گھاٹیوں پر

کچھ پھول بھی کھلے تھے

اس روز تم کہاں تھے

جس روز دھوپ چمکی

اور فاختہ تمہارے

گھر کی چھتوں پہ بولی

پھر مندروں میں آئیں

خوشبو بھری ہوائیں

اور ننھے منے بچے

تب آنگنوں میں کھیلے

اس روز تم کہاں تھے

جس روز دھوپ نکلی

جس روز دھوپ نکلی

اور الگنی پہ ڈالے

کچھ سوکھنے کو کپڑے

جب اپنے گھر کی چھت پہ

خاموش میں کھڑا تھا

تنہا اداس بیلیں

اور دوپہر کے پنچھی

کچھ مجھ سے پوچھتے تھے

اس روز تم کہاں تھے

(680) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Tabassum Kashmiri. is written by Tabassum Kashmiri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Tabassum Kashmiri. Free Dowlonad  by Tabassum Kashmiri in PDF.