Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_02daf7e817254cbf885d9aec07906e4b, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ایک لمبی کافر لڑکی - تبسم کاشمیری کی شاعری - Darsaal

ایک لمبی کافر لڑکی

وادی کی سب سے لمبی لڑکی کے جسم کے سب مساموں سے

ریشم سے زیادہ ملائم اور نرم خموشی میں

گھنٹیوں کی آوازیں آ رہی تھیں

برکھا کی اس نم زدہ رات میں

جب اس کے جسم پہ قوس قزح چمکی

تو گھنٹیاں تیز تیز بجنے لگیں

مرے کانوں میں آہٹیں آ رہی تھیں

دھند سے بھی نرم اور ملائم بادلوں کی دبے پاؤں آہٹیں

وہ جب ریشم کے کچے تاروں سے بنی ہوئی

رات کے فرش پر لیٹی

تو قوس قزح اور بھی شوخ اور گرم رنگوں میں ڈھلنے لگی

وہ سینکڑوں رنگوں سے مرتب شدہ لڑکی

رات گئے تک گرم رنگوں میں پگھلتی گئی

صبح ہونے پر سورج کی پہلی کرن

روزن سے کمرے میں داخل ہوئی

تو اس کے جسم سے

رات کی خوابیدہ گھنٹیوں کی آوازیں سن کر

اور اس کے جسم پہ سوئے ہوئے گرم رنگوں کو دیکھ کر

ایک دم شرما گئی

وادی کی سب سے لمبی لڑکی

دھند سے بھی نرم اور ریشم سے ملائم

(546) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Tabassum Kashmiri. is written by Tabassum Kashmiri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Tabassum Kashmiri. Free Dowlonad  by Tabassum Kashmiri in PDF.