Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_23752550104e47d1e36ff94aadc8b0fd, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اردو - سید محمد جعفری کی شاعری - Darsaal

اردو

کاش اردو ہی میں ہو سارے دفاتر کا حساب

کاش تقریریں کریں اردو میں سب عزت مآب

کب تلک رکھیے گا انگریزی میں تعلیمی نصاب

قوم کے بچوں کے حق میں یہ ہے اک ذہنی عذاب

کب تلک یہ کہہ کے قسمت سے رہیں ہم شکوہ سنج

''رنج کا خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج''

غور کیجے کیسے اس تعلیم نے پایا رواج

کس لیے حامی تھے اس کے صاحبان تخت و تاج

کون سی دشواریاں تھیں جن کا سوچا یہ علاج

تھی کلرکوں کی حکومت کو نہایت احتیاج

درسگاہیں تھیں پہ انگریزی پڑھے بابو نہ تھے

دفتری گاڑی چلانے کے لیے یابو نہ تھے

روشنی افرنگ سے اس ملک میں آئی نہ تھی

ذوق خدمت نے رگ و پے میں جگہ پائی نہ تھی

پیٹ بھرنے کے لیے یہ ناصیہ سائی نہ تھی

اور ابھی تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہ تھی

یعنی بی اے کی سند صدہا سفارش کی نقول

عرضیوں کے ساتھ دفتر میں نہ ہوتی تھیں قبول

اب یہ حالت ہے کہ روٹی ایک اور بھوکے ہزار

بیٹھ کر پردے کے پیچھے کھینچ سکتا ہے جو تار

وہ تو ہو جاتا ہے منہ میں لے کے روٹی کو فرار

باقی ماندہ پھر وہی امیدوار امیدوار

آپ اس حالت میں اس تعلیم کو دے کر رواج

مفلسی کا کر رہے ہیں ہومیوپیتھک علاج

(1107) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Mohammad Jafri. is written by Syed Mohammad Jafri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Mohammad Jafri. Free Dowlonad  by Syed Mohammad Jafri in PDF.