Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_ffa4209088fb717639f680d6aef36178, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
درد تھمتا ہی نہیں سینے میں آرام کے بعد - سید محمد عسکری عارف کی شاعری - Darsaal

درد تھمتا ہی نہیں سینے میں آرام کے بعد

درد تھمتا ہی نہیں سینے میں آرام کے بعد

ہم تو جلتے ہیں چراغوں کی طرح شام کے بعد

بس یہی سوچ کے اکثر میں لرز جاتا ہوں

جانے کیا ہوگا مرا حشر کے ہنگام کے بعد

عشق کر بیٹھے مگر ہم نے یہ سوچا ہی نہیں

خاک ہو جائیں گے ہم عشق کے انجام کے بعد

لکھ کے کاغذ پہ ترا نام قلم توڑ دیا

کوئی بھایا ہی نہیں مجھ کو ترے نام کے بعد

غم کے سیلاب میں پھر بہہ گیا مسکن میرا

چین پایا ہی تھا اک بارش آلام کے بعد

مرے قاتل نے مری لاش پہ دم توڑ دیا

وہ پشیماں تھا بہت قتل کے الزام کے بعد

ہم نے سیکھا ہے ہنر فتح و ظفریابی کا

عزم اپنا ہے جواں کوشش ناکام کے بعد

سنگ ساری و ملامت ہوئے اب اپنے نصیب

ہم تو برباد ہوئے کوچۂ اصنام کے بعد

کیا خزاں آئی کہ برباد ہوا سارا چمن

رہ گئی آہ و فغاں گلشن گلفام کے بعد

(715) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Mohammad Askari Arif. is written by Syed Mohammad Askari Arif. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Mohammad Askari Arif. Free Dowlonad  by Syed Mohammad Askari Arif in PDF.