Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_5a7a981d9a4e957a9f6105fb49bd1e81, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
چارلیؔ چپلن - سید کاشف رضا کی شاعری - Darsaal

چارلیؔ چپلن

چارلیؔ چپلن نے کہا

اسے بارش میں چلنا پسند ہے

کیونکہ تب کوئی اس کے

آنسو نہیں دیکھ پاتا

اس نے چار شادیاں کیں

اور بارہ معاشقے

عورتیں اس پر فدا تھیں

وہ انہیں کسی بھی وقت

جوائے رائڈ دے سکتا تھا

جب چارلیؔ کے پیروں میں

پھٹے ہوئے جوتے ہوا کرتے تھے

ایک عورت نے اس کی محبت

مسترد کر دی تھی

اس نے بارش میں چلنا شروع کر دیا

کوئی اس کے آنسو

نہیں دیکھ پا رہا تھا

اسے ہنسی آ گئی

وہ یہ ہنسی فروخت کرنے لگا

اس کی فلمیں دیکھ کر

وہ لوگ بہت ہنستے ہیں

جو آنسوؤں کو بارش سے

الگ نہیں کر پاتے

جنہوں نے چھپ کر

نہیں دیکھا ہوتا اپنی محبوبہ کو

جب ان کے پیروں میں جوتے

زخموں کی طرح کھلے پڑے ہوتے ہیں

وہ جن کے پاس

پھٹے ہوئے جوتے ہوتے ہیں

ان کے پاس ایک کہانی بھی ہوتی ہے

چارلیؔ چپلن کے پاس بھی ایک کہانی تھی

جس نے ایک بارش میں اسے رلا دیا

ایک روز اسے علم ہوا

اس عورت کو مرے دس سال ہو گئے

آسمان صاف تھا

چارلیؔ چپلن نے رونے کے لیے

کسی بارش کا انتظار نہیں کیا

(702) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Kashif Raza. is written by Syed Kashif Raza. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Kashif Raza. Free Dowlonad  by Syed Kashif Raza in PDF.