Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_0662920fce38a91ec092e93b0809ec9a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دن کے پہلے پہر میں ہی اپنا بستر چھوڑ کر - سوپنل تیواری کی شاعری - Darsaal

دن کے پہلے پہر میں ہی اپنا بستر چھوڑ کر

دن کے پہلے پہر میں ہی اپنا بستر چھوڑ کر

روشنی نکلی ہے نیند اپنی فلک پر چھوڑ کر

ریگزاروں کے اکیلے پن سے تو ڈرتی ہے وہ

ریت جائے بھی کہاں آخر سمندر چھوڑ کر

وہ مصور در مصور کھو رہی ہے اپنے رنگ

اک دھنک بھٹکی ہے کتنا اپنا امبر چھوڑ کر

وقت ہے اب بھی منا لوں چل کے اس کو ایک دن

گھر نکل جائے گا ورنہ ایک دن گھر چھوڑ کر

آنسوؤ! تھوڑی مدد مجھ کو تمہاری چاہئے

غم چلے جائیں گے ورنہ دل کو بنجر چھوڑ کر

خواب آنکھیں چھوڑ کر کہیے کہاں جائیں گی اب

سلوٹیں کیا مر نہیں جائیں گی چادر چھوڑ کر

لہر بن کر اس نے تھوڑی دور تک پیچھا کیا

جا رہا تھا اپنا دریا اک شناور چھوڑ کر

جل اٹھیں گے پاؤں آتشؔ ان کے چھوتے ہی زمیں

خواب گر اترے مری آنکھوں کا بستر چھوڑ کر

(658) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Swapnil Tiwari. is written by Swapnil Tiwari. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Swapnil Tiwari. Free Dowlonad  by Swapnil Tiwari in PDF.