عجب سی بد حواسی چھا رہی ہے

عجب سی بد حواسی چھا رہی ہے

مرے دل سے اداسی جا رہی ہے

مرے اندر کوئی ناراض لڑکی

مری ہر پیش کش ٹھکرا رہی ہے

مجھے کیا زندگی سے لینا دینا

مجھے کیوں زندگی الجھا رہی ہے

مرے احساس بھی واپس کر ان میں

میرے خط جو مجھے لوٹا رہی ہے

ترے جانے سے اے جان تمنا

تمنا کی تمنا جا رہی ہے

(595) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sunil Kumar Jashn. is written by Sunil Kumar Jashn. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sunil Kumar Jashn. Free Dowlonad  by Sunil Kumar Jashn in PDF.