وہی ستارہ جو بجھ گیا ہم سفر تھا میرا

وہی ستارہ جو بجھ گیا ہم سفر تھا میرا

اسی کی سمت ایک سبز ساحل پہ گھر تھا میرا

میں اس زمیں پر بریدہ بازو سسک رہا ہوں

جو اڑ رہا تھا ہوا میں وہ ایک پر تھا میرا

وہ ہاتھ میرے جنہوں نے تلوار سونت لی تھی

جو خاک و خوں میں لتھڑ گیا تھا وہ سر تھا میرا

زمیں یہاں سے وہاں تلک سبز ہو رہی تھی

مگر جو بے برگ و بر کھڑا تھا شجر تھا میرا

وہاں کے گھر تو فنا نے خاموش کر دیے تھے

عجیب سنسان بستیوں سے گزر تھا میرا

(620) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Siraj Muneer. is written by Siraj Muneer. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Siraj Muneer. Free Dowlonad  by Siraj Muneer in PDF.