Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_94574dedfbef36af4cddc3b00e632168, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
قدم تو رکھ منزل وفا میں بساط کھوئی ہوئی ملے گی - سراج لکھنوی کی شاعری - Darsaal

قدم تو رکھ منزل وفا میں بساط کھوئی ہوئی ملے گی

قدم تو رکھ منزل وفا میں بساط کھوئی ہوئی ملے گی

وہیں کہیں نقش پا کی صورت پڑی ہوئی زندگی ملے گی

ملے گی ہاں رنگ میں خزاں کے بہار ڈوبی ہوئی ملے گی

تلاش کر خار زار غم میں کوئی تو کوپل ہری ملے گی

چراغ‌ سجدہ جلا کے دیکھو ہے بت کدہ دفن زیر کعبہ

حدود اسلام ہی کے اندر یہ سرحد کافری ملے گی

حباب اشکوں کے ڈھالتا جا کمال‌ شیشہ گری دکھا تو

تجھے انہیں نازک آبگینوں میں دل کی تصویر بھی ملے گی

حدود دیر و حرم سے ہٹ کر جھکا جبین نیاز اپنی

غرض سے جب بے نیاز ہوگا تو اجرت بندگی ملے گی

فلک پر اک چاند عید کا روز دیکھنے کو کہاں سے لاؤں

نظر کی سر مستیاں نہ پوچھو کہیں سر بام ہی ملے گی

اٹھا بھی اب پردۂ تکلف سما بھی جا دل میں درد بن کر

رہوں گا کب تک میں یوں ہی بے حس کبھی مجھے زندگی ملے گی

ہے جور صیاد ہی کا صدقہ چمن کی ہنگامہ آفرینی

تباہیاں جس جگہ پہ ہوں گی وہیں کہیں زندگی ملے گی

وہی لب خشک پر کچھ آہیں وہی ان آنکھوں میں کچھ نمی سی

مجھے مقدر سے جب ملے گی متاع بے مائیگی ملے گی

رہیں سلامت ستانے والے یہ حشر تو روز ہوگا برپا

سراجؔ لیکن ستم رسیدوں کی صبر کی داد بھی ملے گی

(703) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Siraj Lakhnavi. is written by Siraj Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Siraj Lakhnavi. Free Dowlonad  by Siraj Lakhnavi in PDF.