Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_0bcdde643dfa2a766286c822cdf50fcf, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ایل او وی ای - سدرہ سحر عمران کی شاعری - Darsaal

ایل او وی ای

پاگل لڑکی

دیواروں کو گالیاں دیتی ہے

اور تھوک دیتی ہے

آئنے پر

ہوا کی طرف پھینکتی ہے اپنے گلابی جوتے

اور بند ہونے والی آنکھوں پر

پھیر دیتی ہے نیل پالش

پور پہ سیفٹی پن لگاتی ہے

اور

سرخ لپ اسٹک سے ملا کر دیکھتی ہے

باریک سی دھار کی خونی رنگت

تمہارا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے؟

تم انگلیوں کے بجائے

کی بورڈ چبانے والی لڑکی سے محبت کرتے ہو

جو کھانستی ہے تو

اس کے حلق سے گرنے لگتے ہیں

ایس

آئی

ڈی

آر

اور

اے کے پچکے ہوئے لیٹرز

وہ کی بورڈ اٹھا کر پھینکتی ہے

پانی سے بھرے ہوئے ٹب میں

اور پانی سرخ ہو جاتا ہے

وحشی لڑکی بال نوچتی ہے

اور

بلند و بانگ قہقہے لگاتی ہے

تم رو پڑتے ہو

وہ اور زور سے ہنستی ہے

اور ہنستی ہی چلی جاتی ہے

(546) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sidra Sahar Imran. is written by Sidra Sahar Imran. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sidra Sahar Imran. Free Dowlonad  by Sidra Sahar Imran in PDF.