مرے چہرے سے غم آنکھوں سے حیرانی نہ جائے گی

مرے چہرے سے غم آنکھوں سے حیرانی نہ جائے گی

یہی صورت رہے گی اور پہچانی نہ جائے گی

تمہارا جھوٹ میرے سچ کا قاتل ہے مگر دنیا

تمہاری مان جائے گی مری مانی نہ جائے گی

انا سر چڑھ گئی ہے اک بگولے کی طرح ایسی

کہ سر جائے گا اک دن خوئے عریانی نہ جائے گی

تمہارے پاس زنجیریں ہمارے دست و پا زخمی

لہو زندہ ہے جب تک اپنی من مانی نہ جائے گی

مرا دکھ بھی نوشتہ ہے مری تقدیر کا شاید

جو میں گل ہوں تو میری چاک دامانی نہ جائے گی

صبا آوارہ پھرتی ہے نواح جاں میں برسوں سے

یہ وہ خطہ ہے جس سے اس کی ویرانی نہ جائے گی

قلم دل میں ڈبو کر بھی مجیبیؔ کچھ نہ ہاتھ آیا

یہ وہ احساس ہے جس کی پشیمانی نہ جائے گی

(690) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Siddique Mujibi. is written by Siddique Mujibi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Siddique Mujibi. Free Dowlonad  by Siddique Mujibi in PDF.