Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_bb29cfd8f952e5c1d77d9a5793797e85, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
تجھے دل میں بسائیں گے ترے ہی خواب دیکھیں گے - شمشاد شاد کی شاعری - Darsaal

تجھے دل میں بسائیں گے ترے ہی خواب دیکھیں گے

تجھے دل میں بسائیں گے ترے ہی خواب دیکھیں گے

مٹیں گے تیری چاہت میں وفا کے باب دیکھیں گے

یہ آنکھیں یار کے دیدار کی پیاسی ہیں مدت سے

وہ آئیں بام پر تو جلوۂ مہتاب دیکھیں گے

خمار خود پرستی بھی کبھی اترے گا موجوں کا

تو پھر اے قلزم ہستی تجھے پایاب دیکھیں گے

رسائی جو تری محفل تلک اک بار ہو جائے

تجھے نزدیک سے اے گوہر نایاب دیکھیں گے

سنا ہے نیند کے عالم میں وہ مسرور لگتے ہیں

تو پھر خوابوں میں اس ظالم کو محو خواب دیکھیں گے

ترے نام و نسب سے کیا غرض اے دشمن جاناں

ملے زخموں سے فرصت تو ترے القاب دیکھیں گے

کوئی موسیٰ صفت آ کر ڈبوئے ظلم کا لشکر

تبھی ہم آج کے فرعون کو غرقاب دیکھیں دیکھیں گے

لب ساحل سے دیکھے ہیں نظارے شادؔ موجوں کے

جنون و شوق کی ضد ہے کہ اب گرداب دیکھیں گے

(640) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shmashad Shad. is written by Shmashad Shad. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shmashad Shad. Free Dowlonad  by Shmashad Shad in PDF.