Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_9a6cc1a9bdd282bc0b2bef936e22b243, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
سوز الم سے دور ہوا جا رہا ہوں میں - شعری بھوپالی کی شاعری - Darsaal

سوز الم سے دور ہوا جا رہا ہوں میں

سوز الم سے دور ہوا جا رہا ہوں میں

وہ تو جلا رہے ہیں بجھا جا رہا ہوں میں

مانوس التفات ہوا جا رہا ہوں میں

دیکھ اے نگاہ ناز مٹا جا رہا ہوں میں

جلووں کی تابشیں ہیں کہ اللہ کی پناہ

رنگیں تجلیوں میں گھرا جا رہا ہوں میں

یہ آتے جاتے ہے نگہ غیظ کس لئے

لے آج تیرے در سے اٹھا جا رہا ہوں میں

راہوں سے آشنا ہوں نہ منزل شناس ہوں

لے جا رہا ہے شوق چلا جا رہا ہوں میں

کیفیت اس نگاہ کی ہم دم بتاؤں کیا

اک موج ہے کہ جس میں بہا جا رہا ہوں میں

یا ابتدائے عشق میں غم میرے ساتھ تھا

یا غم کے ساتھ ساتھ چلا جا رہا ہوں میں

کیا چیز ہے نوید رہائی کہ ہم نفس

جیسے قفس سمیت اڑا جا رہا ہوں میں

میری تباہیوں پہ زمانے کو رشک ہے

تم تو مٹا رہے ہو بنا جا رہا ہوں میں

شعریؔ یہ کس نے آج نظر مجھ سے پھیر لی

اپنی نظر سے آپ گرا جا رہا ہوں میں

(542) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sheri Bhopali. is written by Sheri Bhopali. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sheri Bhopali. Free Dowlonad  by Sheri Bhopali in PDF.