Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_160659f69ef2d2419e7b2044026d3984, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
کیونکہ ہم خاص لوگ ہیں - شوکت عابدی کی شاعری - Darsaal

کیونکہ ہم خاص لوگ ہیں

وقتاً فوقتاً ہماری تعریف کی جائے

ہمیں شاباشی دی جائے

کیونکہ ہم خاص لوگ ہیں

ہمارا خدا ایک خاص دروازے سے

ہمیں اپنی جنت میں داخلے کا اعزاز بخشے گا

ہمارا مقابلہ عام آدمیوں سے نہ کیا جائے

ہمیں مطلق اظہار رائے کی آزادی دی جائے

ہمارے طرز عمل پر کوئی قدغن نہ لگائے

تسلیم کیا جائے کہ ہم

زندگی کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

ہمیں عام آدمیوں کے لیے بنائے جانے والے معیارات پر نہ پرکھا جائے

ہمیں ہر طرح کی تنقید اور احتساب سے بالا قرار دیا جائے

عوام کی خدمت اور اصلاح ہمارا مشن ہے

اگر اس مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے دوران

کوئی شخص اگر ہمارے ہاتھوں

جذباتی یا جسمانی طور پر ہلاک ہو جائے

تو ہماری نیت پر شبہ نہ کیا جائے

ہمیں شاباشی دیں، ہماری تعریف کی جائے

کیونکہ ہم خاص لوگ ہیں

(654) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaukat Abidi. is written by Shaukat Abidi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaukat Abidi. Free Dowlonad  by Shaukat Abidi in PDF.