Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_fe55327e36cb9bc1d87e755bdbe94604, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
پردۂ رخ کیا اٹھا ہر سو اجالے ہو گئے - شارب مورانوی کی شاعری - Darsaal

پردۂ رخ کیا اٹھا ہر سو اجالے ہو گئے

پردۂ رخ کیا اٹھا ہر سو اجالے ہو گئے

سب اندھیرے دامن شب کے حوالے ہو گئے

میں نے جب چاہا کہ ہوں سیراب دل کی حسرتیں

سارے لمحے زندگی کے خشک پیالے ہو گئے

بغض و نفرت کے دھویں سے گھٹ رہے تھے سب کے دم

جل گئیں جب پیار کی شمعیں اجالے ہو گئے

حسرتوں کو منزلیں مل جائیں ممکن ہی نہیں

خواہشوں کے راستے اب اور کالے ہو گئے

اب کہیں ایسا نہ ہو ناسور بن جائیں یہ سب

دل پہ جتنے بھی نشاں تھے وہ تو چھالے ہو گئے

مجھ کو میدان مصیبت میں اکیلا دیکھ کر

مجھ سے آگے میری ہمت کے رسالے ہو گئے

سانپ کی مانند یہ بھی ایک دن ڈس جائے گا

چشم حسرت میں بہت دن خواب پالے ہو گئے

ایک کوشش اور کر کے دیکھتے شاربؔ میاں

اب بہت دن آپ کو کیچڑ اچھالے ہو گئے

(646) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sharib Mauranwi. is written by Sharib Mauranwi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sharib Mauranwi. Free Dowlonad  by Sharib Mauranwi in PDF.