میں نے ہاتھوں میں کچھ نہیں رکھا

میں نے ہاتھوں میں کچھ نہیں رکھا

ایسی باتوں میں کچھ نہیں رکھا

اک سوا تیرے درد کے میں نے

اپنی آنکھوں میں کچھ نہیں رکھا

میری راتوں کا پوچھتے کیا ہو

میری راتوں میں کچھ نہیں رکھا

اک تسلی سی ہے روشؔ ورنہ

رشتے ناطوں میں کچھ نہیں رکھا

(660) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shamim Ravish. is written by Shamim Ravish. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shamim Ravish. Free Dowlonad  by Shamim Ravish in PDF.