راہ گزر

(تھرتھراتا ہوا احساس کے غم خانے میں

نرگسی آنکھوں کا معصوم سا شکوا دن رات

زیست کے ساتھ رہا کرتا ہے سائے کی طرح

چند اترے ہوئے چہروں کا تقاضا دن رات)

شام ہوتی ہے تو روتی ہیں ننداسی آنکھیں

لوریاں روٹھ گئیں پیار بھری بات گئی

صبح آتی ہے تو کہتی ہیں نگاہیں اٹھ کر

کس لیے دن کا اجالا ہوا کیوں رات گئی)

(روشنی لائے جو کوئی تو کہاں سے لائے

شام غم بھول گئی صبح خوشی کا رستہ

کھوئی کھوئی سی نگاہوں میں چمک ہے پھر بھی

اب بھی تکتا ہے کوئی جیسے کسی کا رستہ

پاؤں کانٹوں میں ہیں تاروں پہ نظر ہے اے دوست)

(559) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shamim Karhani. is written by Shamim Karhani. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shamim Karhani. Free Dowlonad  by Shamim Karhani in PDF.