Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f70401059c3c3c2db510ba9ebbb5133c, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
وہ یوں کھو کے مجھے پایا کریں گے - شکیل بدایونی کی شاعری - Darsaal

وہ یوں کھو کے مجھے پایا کریں گے

وہ یوں کھو کے مجھے پایا کریں گے

مرا افسانہ دہرایا کریں گے

ستم اپنے جو یاد آیا کریں گے

تو دل ہی دل میں پچھتایا کریں گے

غرور حسن کو باطل سمجھ کر

سراپا عشق بن جایا کریں گے

نہ ہوگی تاب ضبط غم جب ان کو

یقیناً اشک بھر لایا کریں گے

قیامت ہوں گی نازک دل کی آہیں

ہر اک ذرے کو تڑپایا کریں گے

فلک ماتم کرے گا بے کسی پر

مہ و انجم ترس کھایا کریں گے

مجھے ہر گام پر ٹھکرانے والے

مجھی پر ناز فرمایا کریں

نہ ہوگی جب سکوں کی کوئی صورت

کچھ اپنے دل کو سمجھایا کریں گے

ہر اک تدبیر جب ناکام ہوگی

تو مجھ کو رو بہ رو پایا کریں گے

نگاہوں سے ملا کر وہ نگاہیں

یکایک رخ بدل جایا کریں گے

وہی ناز و ادا کی شکل ہوگی

اسی صورت سے شرمایا کریں گے

میں کہتا ہی رہوں گا قصۂ غم

وہ سنتے سنتے سو جایا کریں گے

مگر جب ہوگا عالم عالم خواب

نہ پا کر مجھ کو گھبرایا کریں گے

شکیلؔ اپنے لئے لمحات فرصت

پیام نو بہ نو لایا کریں گے

(661) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeel Badayuni. is written by Shakeel Badayuni. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeel Badayuni. Free Dowlonad  by Shakeel Badayuni in PDF.