Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_3f09348d2b229cf6274d84249bb27bcf, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
مجھ کو ساقی نے جو رخصت کیا مے خانے سے - شکیل بدایونی کی شاعری - Darsaal

مجھ کو ساقی نے جو رخصت کیا مے خانے سے

مجھ کو ساقی نے جو رخصت کیا مے خانے سے

خود مئے ناب چھلکنے لگی پیمانے سے

دیکھ کر حالت دل ان کو ترس آ ہی گیا

وہ بھی گھبرا سے گئے میرے تڑپ جانے سے

دیتے ہیں طعنۂ اصنام پرستی مجھ کو

سجدہ کرتے ہوئے جو نکلے ہیں مے خانے سے

آپ کے جاتے ہی آباد ہوئی بزم خیال

بن گئی اور بھی تقدیر بگڑ جانے سے

محتسب اب تجھے توبہ کا یقیں ہو کہ نہ ہو

ہم تو ٹکرا چکے پیمانے کو پیمانے سے

اپنا ہم مسلک و ہم راز کسے کہئے شکیلؔ

نظر اس بزم میں سب آتے ہیں بیگانے سے

(492) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeel Badayuni. is written by Shakeel Badayuni. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeel Badayuni. Free Dowlonad  by Shakeel Badayuni in PDF.