Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_09f8403f58c772a9594bd98912a19ecf, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ہوائے شب سے نہ بجھتے ہیں اور نہ جلتے ہیں - شکیب جلالی کی شاعری - Darsaal

ہوائے شب سے نہ بجھتے ہیں اور نہ جلتے ہیں

ہوائے شب سے نہ بجھتے ہیں اور نہ جلتے ہیں

کسی کی یاد کے جگنو دھواں اگلتے ہیں

شب بہار میں مہتاب کے حسیں سائے

اداس پا کے ہمیں اور بھی مچلتے ہیں

اسیر دام جنوں ہیں ہمیں رہائی کہاں

یہ رنگ و بو کے قفس اپنے ساتھ چلتے ہیں

یہ دل وہ کارگہ مرگ و زیست ہے کہ جہاں

ستارے ڈوبتے ہیں، آفتاب ڈھلتے ہیں

خود اپنی آگ سے شاید گداز ہو جائیں

پرائی آگ سے کب سنگ دل پگھلتے ہیں

(390) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeb Jalali. is written by Shakeb Jalali. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeb Jalali. Free Dowlonad  by Shakeb Jalali in PDF.