Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_feed03e4f0e9ea21c85a21730638386f, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دائمی سکھ - شائستہ مفتی کی شاعری - Darsaal

دائمی سکھ

محبت دائمی سکھ ہے

کہ جس کو موت کی گھڑیاں

کبھی کم کر نہیں سکتیں

یہ موسم اک دفعہ آئے

تو پھر آ کر ٹھہر جائے

حسیں شاداب سی کلیاں

نگاہوں میں سما جائیں

تو پھر یہ مر نہیں سکتیں

خیالوں کی روانی میں

کہ جیسے بہتے پانی میں

کنول کھل جائیں خوابوں کے

تو قدرت مسکراتی ہے

اشارہ کر کے تاروں سے

چھلکتے آبشاروں سے

مدھر سرگوشیاں کر کے

ہمیں رستہ دکھاتی ہے

یہ رستہ کس قدر حیران کن منزل دکھاتا ہے

اسی رستہ پہ انساں خود کو پہلی بار پاتا ہے

محبت کو سزا کہنے سے پہلے سوچ کر رکھنا

کہ جو اس سے بچھڑ جائے اسے منزل نہیں ملتی

بکھر جائیں جو بن کر خاک پھر محفل نہیں ملتی

محبت دائمی سکھ ہے

یہ سکھ میں چاہتی ہوں تیری آنکھوں میں نظر آئے

کہ تو اس کائنات خواب کا ہم راز بن جائے

محبت دائمی سکھ ہے

(529) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaista Mufti. is written by Shaista Mufti. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaista Mufti. Free Dowlonad  by Shaista Mufti in PDF.