Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_03b459cd1304e843cc212fb9a613200a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ہمیں ناشاد نظر آتے ہیں دل شاد ہیں سب - امداد علی بحر کی شاعری - Darsaal

ہمیں ناشاد نظر آتے ہیں دل شاد ہیں سب

ہمیں ناشاد نظر آتے ہیں دل شاد ہیں سب

ہمیں اس دور میں برباد ہیں آباد ہیں سبب

خاکساروں سے بھلا اتنی کدورت کیا ہے

ایک دامن کے جھٹکنے میں تو برباد ہیں سبب

شکوہ اب کیا ہے تجھے کہتے نہ تھے ہم اے دل

جن کے تلوار سے ابرو ہیں وہ جلاد ہیں سب

عقدے کھل جائیں گے اغیار کے رفتہ رفتہ

ہمیں زلفوں کے گرفتار ہیں آزاد ہیں سب

ان حسینوں میں برا کس کو کہوں کس کو بھلا

مجھے دیوانہ بنانے کو جو تیار ہیں سب

آستیں دیدۂ گریاں سے جدا ہو کیوں کر

نہیں بھولے کسی چتون کے مزے یاد ہیں سب

کس کے کاکل نہیں شانوں پہ کھلے رہتے ہے

دام بر دوش مرے واسطے صیاد ہیں سبب

کوئی سنتا نہیں فریاد کسی کے بلبل

کہنے کو جتنے ہیں گل گوش بے فریاد ہیں سب

دشت گردی ہی دوا مجھ کو اگر سودا ہے

خار جنگل کے نہیں نشتر فصاد ہیں سب

شمع روتی ہے تو اس بزم میں سر کٹتا ہے

دادرس کوئی نہیں بر سر بیداد ہیں سب

نہ تو رفتار برے اور نہ گفتار برے

جتنی اس شب میں ادائیں ہیں خدا داد ہیں سب

صدقے رخ پر ہوں کہ قربان قد زیبا پر

غیرت گل میں یہ بت غیرت شمشاد ہیں سب

نسبتاً فرق نہیں ایک ہیں ابنائے جہاں

ایک ہے ان کی اور اک باپ کی اولاد ہیں سب

اس کی دیوار سے سر پھوڑ رہے ہیں عاشق

رشک شیریں ہے وہ بت غیرت فرہاد ہیں سب

دل لگی کس سے کروں بحرؔ کہ جی چھوٹ گیا

مہر پیشہ نہیں کوئی ستم ایجاد ہیں سب

(940) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hamin Nashad Nazar Aate Hain Dil-shad Hain Sab In Urdu By Famous Poet Imdad Ali Bahr. Hamin Nashad Nazar Aate Hain Dil-shad Hain Sab is written by Imdad Ali Bahr. Enjoy reading Hamin Nashad Nazar Aate Hain Dil-shad Hain Sab Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Imdad Ali Bahr. Free Dowlonad Hamin Nashad Nazar Aate Hain Dil-shad Hain Sab by Imdad Ali Bahr in PDF.