یاد کی بستی کا یوں تو ہر مکاں خالی ہوا

یاد کی بستی کا یوں تو ہر مکاں خالی ہوا

بس گیا تھا جو خلا سا وہ کہاں خالی ہوا

رات بھر اک آگ سی جلتی رہی تھی آنکھ میں

اور پھر دن بھر مسلسل اک دھواں خالی ہوا

خودبخود اک دشت نے تشکیل پائی اور پھر

لمحہ بھر میں ایک شہر بیکراں خالی ہوا

آج جب اس لطف سایہ کی ضرورت تھی ہمیں

کم نصیبی یہ کہ دست مہرباں خالی ہوا

رفتہ رفتہ بھر گیا ہر سود سے اپنا بھی جی

رفتہ رفتہ دل سے احساس زیاں خالی ہوا

آج سے ہم بھی اکیلے ہو گئے اس بھیڑ میں

دھیان میں تھا جو بھرا سا آسماں خالی ہوا

(542) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahram Sarmadi. is written by Shahram Sarmadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahram Sarmadi. Free Dowlonad  by Shahram Sarmadi in PDF.