ہمارا بکرا

سب کی آنکھوں کا ہے تارا بکرا

کتنا پیارا ہے ہمارا بکرا

اہل دنیا نے دکھائی جو چھری

سمت عقبیٰ کو سدھارا بکرا

اس کی صحت کا بھلا راز ہے کیا

مثل گائے ہے تمہارا بکرا

ہم نے سمجھا ہے انا کا خوگر

''میں میں'' کر کے جو پکار بکرا

جیسے بے چارہ ہو فاقے سے نڈھال

اس طرح کھاتا ہے چارہ بکرا

تیری آواز میں ہے سوز و گداز

دل کو کھینچے ترا نعرہ بکرا

آہ ظالم وہ قصائی بھائی

ہائے مظلوم بچارہ بکرا

چور اچکوں سے حفاظت کے لیے

باندھ کر رکھئے خدا را بکرا

(843) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hamara Bakra In Urdu By Famous Poet Shaheen Iqbal Asar. Hamara Bakra is written by Shaheen Iqbal Asar. Enjoy reading Hamara Bakra Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaheen Iqbal Asar. Free Dowlonad Hamara Bakra by Shaheen Iqbal Asar in PDF.