سچ کا لمحہ جب بھی نازل ہوتا ہے

سچ کا لمحہ جب بھی نازل ہوتا ہے

کتنی الجھن میں اپنا دل ہوتا ہے

میری خوشی کا بھید ہے بس یہ سب کا دکھ

میرے اپنے دکھ میں شامل ہوتا ہے

علم کی میرے یار سند پہچان نہیں

بہت پڑھا لکھا بھی جاہل ہوتا ہے

سیدزادے دل مانگو یا داد ہنر

سائل تو ہر حال میں سائل ہوتا ہے

بیت گئی جب عمر تو یہ معلوم ہوا

ایک اشارہ عمر کا حاصل ہوتا ہے

ایک ہنسی لاچاری کو کچھ اور بڑھائے

ایک ہنسی سے دشمن گھائل ہوتا ہے

اے مرے دل اے اچھے دل اے خانہ خراب

تو کیوں ہر تکرار میں شامل ہوتا ہے

سہہ لیں ہم دنیا کے ستم شاہینؔ مگر

ضدی دل ہر آن مقابل ہوتا ہے

(681) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaheen Gazipuri. is written by Shaheen Gazipuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaheen Gazipuri. Free Dowlonad  by Shaheen Gazipuri in PDF.