مزاج گردش دوراں وہی سمجھتے ہیں

مزاج گردش دوراں وہی سمجھتے ہیں

جو رسم و راہ غم عاشقی سمجھتے ہیں

وہ کون لوگ تھے راس آئی جن کو غربت بھی

ہمیں تو اہل وطن اجنبی سمجھتے ہیں

شکست دل کا یہ اک لازمی نتیجہ ہے

حضور آپ جسے سادگی سمجھتے ہیں

بڑی لطیف ہے یہ لذت طلب لیکن

کچھ اس کو تیرے گنہ گار ہی سمجھتے ہیں

چھپاؤ ہم سے نہ شاہینؔ راز دل اپنا

کہ ہم زباں نگہ شوق کی سمجھتے ہیں

(540) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaheen Gazipuri. is written by Shaheen Gazipuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaheen Gazipuri. Free Dowlonad  by Shaheen Gazipuri in PDF.